ثناء اللہ زہری کا استعفیٰ، بلوچستان میں ’’جمہوریت ‘‘جیت گئی،ناراض ارکان نے اب ن لیگ کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں؟سابق وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے بڑا اعلا ن کردیا

کوئٹہ (آئی این پی) سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نواب ثناء اللہ زہری کا استعفیٰ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ کا فیصلہ کریں گے، ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے اور رہیں گے، وزیراعلیٰ کے استعفے سے ثابت ہو گیا کہ بلوچستان اسمبلی میں جمہوریت جیت گئی۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ اتحادی دوستوں کا ساتھ دینے پر شکرگزار ہوں،

نواب ثناء اللہ زہری کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو آئین کے تحت عہدے سے مستعفی ہو گئے، ثناء اللہ زہری کا استعفیٰ منظور ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ کا فیصلہ کریں گے، ہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہمیشہ تھے اور رہیں گے، وزیراعلیٰ کا عہدے سے استعفیٰ دینے سے ثابت ہو گیا کہ بلوچستان اسمبلی میں جمہوریت جیت گئی، اگر پارٹی نے نکال دیا تو اپنا آزاد گروپ بنائیں گے۔(اح)

The post ثناء اللہ زہری کا استعفیٰ، بلوچستان میں ’’جمہوریت ‘‘جیت گئی،ناراض ارکان نے اب ن لیگ کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں؟سابق وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے بڑا اعلا ن کردیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://ift.tt/2CVZ776

Comments