اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں،بلوچستان کے مستعفی وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے ممبر اسمبلی بھائی نے کیا، کیا؟ حیرت انگیزانکشافات
کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے مستعفی وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی مخالفت ان کے بھائی سابق صوبائی وزیر داخلہ ظفر اللہ زہری نے بھی کی اور انہوں نے تحریک عدم اعتماد میں مسلم لیگ (ن) کے باغی ارکان اور جے یو آئی کا ساتھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ظفر اللہ زہری جو سابق پیپلز پارٹی کی
حکومت میں صوبائی وزیر داخلہ رہے کے اپنے بھائی نواب ثناء اللہ زہری سے شدید اختلافات چل رہے ہیں اور انہوں نے بی این پی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی تھی اور تحریک عدم اعتماد میں اپنے بھائی کی بجائے اپوزیشن اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف ارکان کا ساتھ دیا۔(اح+ط س)
The post اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں،بلوچستان کے مستعفی وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے ممبر اسمبلی بھائی نے کیا، کیا؟ حیرت انگیزانکشافات appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://ift.tt/2CLhuZn
Comments
Post a Comment