پی پی 20 میں ضمنی الیکشن ،ابتدائی غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے،تحریک لبیک پاکستان کا بڑا سرپرائز،بڑی بڑی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا
چکوال(نیوزڈیسک) پی پی 20 میں ضمنی الیکشن ،ابتدائی غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے،تحریک لبیک پاکستان کا بڑا سرپرائز،بڑی بڑی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا، تفصیلات کے مطابق پی پی 20 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ مکمل ہو گئی ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان جاری ہے لیکن تحریک لبیک پاکستان نے اس الیکشن میں بھی ایک بار پھر بڑا سرپرائز
دیتے ہوئے ن لیگ اور تحریک انصاف کے علاوہ باقی تمام سیاسی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور تحریک لبیک پاکستان کے ناصر عباس منہاس 8824ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں نجی ٹی وی کے مطابق کل 227 پولنگ سٹیشنز میں سے اب تک موصول ہونے والے 132 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق، مسلم لیگ نون کے سلطان حیدر 44432 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے طارق کالس 26416 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے ناصر عباس منہاس 8824 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔پنجاب اسمبلی کی اس نشست کے لئے 5 امیدوار میدان میں اترے ہیں جن میں مسلم لیگ نون کے چودھری حیدر سلطان، تحریک انصاف کے طارق افضل کالس، تحریک لبیک پاکستان کے ناصر عباس منہاس، اے این پی کے چودھری عمران قیصر عباس جبکہ ایک آزاد امیدوار ڈاکٹر طفیل بھی میدان میں تھے۔ تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوار مرحوم رکن صوبائی اسمبلی چودھری لیاقت علی خان کے بیٹے چودھری حیدر سلطان اور تحریک انصاف کے امیدوار طارق افضل کالس کے درمیان ہے۔ تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی، پاکستان عوامی تحریک اور جماعت اسلامی کی حمایت بھی حاصل ہے۔
The post پی پی 20 میں ضمنی الیکشن ،ابتدائی غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے،تحریک لبیک پاکستان کا بڑا سرپرائز،بڑی بڑی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://ift.tt/2AK8fXs
Comments
Post a Comment