پی پی 20چکوال کا ضمنی الیکشن ن لیگ نے بھاری اکثریت سے جیت لیا،دوسرے اور تیسرے نمبرپرکون رہا؟تحریک لبیک کا بڑا سرپرائز

چکوال (این این آئی) پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 20 چکوال کاالیکشن پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان نے جیت لیا ہے ٗپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار طارق افضل 45 ہزار 702 ووٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ناصر عباس 16112 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے مطابق حکمراں جماعت (ن) لیگ کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان کو 29 ہزار سے زائد ووٹوں کی

برتری حاصل ہے۔تمام 227 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان 75 ہزار 655 ووٹ کے ساتھ سب سے آگے رہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار طارق افضل 45 ہزار 702 ووٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ناصر عباس 16112 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔2013 کے عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدوار چوہدری لیاقت علی خان نے 62 ہزار 88 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری علی ناصر خان بھٹی 32 ہزار 827 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھے اور آزاد امیدوار چوہدری اعجاز حسین فرحت نے 35 ہزار 570 ووٹ لیے تھے۔2013 میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں کا فرق 29 ہزار 261 تھا۔ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہا، اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کے چوہدری حیدر سلطان اور تحریک انصاف کے طارق افضل کالس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔دیگر امیدواروں میں تحریک لبیک کے

ناصر عباس، عوامی نیشنل پارٹی کے چوہدری عمران قیصر عباس اور آزاد امیدوار ڈاکٹر طفیل بھی میدان میں تھے۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 530 ہے جن میں ایک لاکھ 44 ہزار 191 مرد اور ایک لاکھ 35 ہزار 339 خواتین شامل ہیں۔ضمنی انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 227 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں مردوں اور خواتین کے لئے 61،61 اور 105 مشترک پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال کے بعد پی پی 20 چکوال کی نشست خالی ہوئی تھی۔2013 کے عام انتخابات میں اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کے چوہدری لیاقت علی خان نے 62 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کرتے ہوئے آزاد امیدوار چوہدری اعجاز حسین فرحت کو 26 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔30 اکتوبر 2017 کو ان کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ (ن) نے ان کے 32 سالہ صاحبزادے حیدر سلطان کو پارٹی ٹکٹ دیا۔چوہدری لیاقت علی خان مرحوم اس نشست پر 1985 کے بعد 7 مرتبہ کامیاب ہوئے، گریجوشن کی شرط کے باعث وہ 2002 اور 2008 کے انتخابات میں حصہ نہ لے سکے تاہم ان کی جگہ ان کی اہلیہ نے اس نشست پر انتخاب لڑا۔2002 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے چوہدری اعجاز حسین فرحت کو اس نشست پر کامیابی ملی اور چوہدری لیاقت علی خان کی اہلیہ عفت لیاقت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم 2008 کے انتخابات میں انہوں نے اس نشست پر 50 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

The post پی پی 20چکوال کا ضمنی الیکشن ن لیگ نے بھاری اکثریت سے جیت لیا،دوسرے اور تیسرے نمبرپرکون رہا؟تحریک لبیک کا بڑا سرپرائز appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://ift.tt/2CTwb0i

Comments