شریف خاندان تو سوچ سے بھی زیادہ امیر ترین نکلا، تین ارب ریال کی منی لانڈرنگ، پیسہ کس کا تھا؟ سعودی شہزادے مشال بن عبداللہ کے چونکا دینے والے انکشافات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں ہونے والی تین ارب ریال کی منی لانڈرنگ اور سرمایہ کاری شریف خاندان کی ہے، تفصیلات کے مطابق ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی شہزادے مشال بن عبداللہ نے انکشاف کیا تھا کہ یورپ میں ہونے والی
تین ارب ریال کی منی لانڈرنگ اور سرمایہ کار ی میری نہیں بلکہ شریف خاندان کی تھی۔ اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سعودی شہزداے مشال بن عبداللہ کے اس انکشاف اور ثبوتوں کو دیکھنے کے بعد سعودی عرب نے پاکستان میں اپنے سفیر کو پیغام بھیجا کہ وہ شہباز شریف سے مل کر اس حوالے سے بات چیت کریں، اس سارے معاملے پر سعودی عرب کے سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے لاہور میں ملاقات کی اور اسی وجہ سے میاں شہبازشریف کو اچانک سعودی عرب جانا پڑ گیا، انہیں لانے کے لیے اسی شہزادے کے کہنے پر پرائیویٹ جہاز بھی بھیجا گیا جس کے ذریعے شہباز شریف سعودی عرب گئے، اس سارے معاملے پر ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ رقم شریف خاندان سعودی کو دے سکتاہے مگر وہ سعودی حکومت سے گارنٹی چاہتے ہیں کہ ان کا نام کسی تفتیش میں نہیں آئے گا۔ ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی شہزادے مشال بن عبداللہ نے انکشاف کیا تھا کہ یورپ میں ہونے والی تین ارب ریال کی منی لانڈرنگ اور سرمایہ کار ی میری نہیں بلکہ شریف خاندان کی تھی۔
The post شریف خاندان تو سوچ سے بھی زیادہ امیر ترین نکلا، تین ارب ریال کی منی لانڈرنگ، پیسہ کس کا تھا؟ سعودی شہزادے مشال بن عبداللہ کے چونکا دینے والے انکشافات appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://ift.tt/2lrH2UH
Comments
Post a Comment