جلال آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ایک جنازے پر خود کش حملے میں کم از کم پندرہ افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئے ہیں ٗزخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔افغانستان کے صوبے
ننگرہار کے گورنرکے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بتایا کہ دھماکہ تقریباً دو بجے اس وقت کیا گیا جب لوگ حسکہ مینہ ضلع کے سابق گورنر گل ولی کے جنازے کیلئے جمع تھے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فوری طورپر کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔
The post جلال آباد میں سابق گورنر کے جنازے پر خودکش حملہ،بڑی تعداد میں ہلاکتیں appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://ift.tt/2zTsRw1
Comments
Post a Comment