تیز رفتار آئل ٹینکر کی بریک فیل رکشوں سمیت کئی مسافر گاڑیوں کو روند ڈالا ،متعدد افرادجاں بحق اور زخمی،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

مریدکے (مانیٹرنگ ڈیسک) مریدکے جی ٹی روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے بریک فیل ہونے پر دورکشوں سمیت کئی مسافر گاڑیوں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں بہن بھائی نوشین اور سلما ن سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  بتایا گیا ہے کہ مریدکے جی ٹی روڈ پر تیز رفتار

آئل ٹینکر نے بریک فیل ہونے پر دورکشوں سمیت کئی مسافر گاڑیوں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں بہن بھائی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور معمولی زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ آٹھ شدید زخمیوں کو لاہور میو ہسپتال ریفر کردیا گیا ۔

The post تیز رفتار آئل ٹینکر کی بریک فیل رکشوں سمیت کئی مسافر گاڑیوں کو روند ڈالا ،متعدد افرادجاں بحق اور زخمی،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://ift.tt/2C2wAsO

Comments