سعودی عرب اورخلیجی ممالک کے تنازعے سے طویل عرصہ لاتعلق رہنے کے بعد امریکہ کو اچانک قطر کی فکر پڑ گئی،امریکی وزیر دفاع میدان میں،بڑا قدم اُٹھالیا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع نے اپنے قطری ہم منصب خالد العطیہ سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کرکے کہا کہ وہ بائیکاٹ کرنے والے عرب ممالک کیساتھ مصالحت کا اہتمام کرے۔ خطے میں کشیدگی کم کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ روسیا الیوم ویب سائٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح
کیا کہ امریکہ اور قطر کے وزرائے دفاع نے 28 دسمبر کو ٹیلیفون پر بات کی تھی۔ امریکی وزیر دفاع نے اس امر پر زوردیا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کا معاملہ حل ہونا ضروری ہے تاکہ خلیج کے تمام فریق داعش تنظیم کی بیخ کنی اور ایرانی خطرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کر سکیں۔
The post سعودی عرب اورخلیجی ممالک کے تنازعے سے طویل عرصہ لاتعلق رہنے کے بعد امریکہ کو اچانک قطر کی فکر پڑ گئی،امریکی وزیر دفاع میدان میں،بڑا قدم اُٹھالیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://ift.tt/2lwSHAI
Comments
Post a Comment