جو ججز فوج کے خلاف سخت زبان استعمال کر رہے ہیں وہ ۔۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے فوج بارے ریمارکس پر تحریک لبیک کا شدید ردعمل ، افضل قادری جذبات میں بہت کچھ کہہ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک کے امیر علامہ خادم رضوی اسلام آباد میں فوج کی ثالثی کے بعد طے پانے والے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد دھرنا ختم کر کے لاہور روانہ ہو گئے تھے۔ اسلام آباد سے لاہور تک

کے سفر کے دوران جی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقوں میں خادم رضوی کا فقید المثال اور پرجوش استقبال کیا گیا۔ خادم رضوی کے استقبال کیلئے تحریک لبیک کے کارکنوں کے علاوہ علمائے کرام اور مشائخ عظام کے ساتھ ساتھ عوام کا جم غفیر امڈ کر آگیا۔ مختلف مقامات پر اپنے لاہور تک کے سفر کے دوران علامہ خادم رضوی نے خطابات کئے جن میں انہوں نےکہا کہ لاکھوں جانثار اس قانون کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، ختم نبوت کے معاملے کی طرف اب کوئی آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا۔ خادم رضوی کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیض آباد دھرنے پر تاریخ کا بدترین تشدد کیا مگر کارکن ڈٹے رہے ۔ جو لوگ اس مشن میں قربان ہوئے ان کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ اس موقع پر پیر افضل قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ججز فوج کے خلاف سخت زبان استعمال کر رہے ہیں ان کو یہ باتیں زیب نہیں دیتیں، پاک فوج ایک مقدس ادارہ ہے ،ججز ہوش کے ناخن لیں۔ حکومت معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے ہمارے گرفتار سینکڑوں گرفتار کارکنوں کو رہا کرے۔

The post جو ججز فوج کے خلاف سخت زبان استعمال کر رہے ہیں وہ ۔۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے فوج بارے ریمارکس پر تحریک لبیک کا شدید ردعمل ، افضل قادری جذبات میں بہت کچھ کہہ گئے appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://ift.tt/2Akgai2

Comments