’’زاہد حامد کے استعفیٰ کے پیچھے آئی ایس آئی کا ہاتھ‘‘ خادم رضوی کا دعویٰ سامنے آتے ہی پاک فوج کا بڑا نام سامنے آگیا وزیر قانون نے استعفیٰ کس کے کہنے پر دیا، دھماکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے پیچھے آئی آیس آئی کا ہاتھ نہیں، خادم رضوی کا دعویٰ جھوٹ قرار، زاہد حامد کو استعفیٰ دینے سے کس نے روکے رکھا، لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد

شعیب سب سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب نے خادم رضوی کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس میں خادم رضوی نے کہا تھا کہ سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے پیچھے آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔ امجد شعیب کا کہنا تھا کہ خادم رضوی کو شاید پتہ نہیں کہ زاہد حامد نے جو استعفیٰ لکھا ہے کہ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کئی مرتبہ اس معاملے پر استعفے کی پیش کش کی ہے لیکن کیونکہ پارٹی میرے استعفے پر رضامند نہیں تھی اس لئے انہوں نے پہلے استعفیٰ نہیں دیا۔ انہوں نے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ ملکی صورتحال اور امن و عامہ خراب ہونے کا الزام اپنے سر نہیں لینا چاہتےتھے اور اگر ان کی پارٹی انہیں پہلے کہہ دیتی تو وہ استعفیٰ دے چکے ہوتے۔ ان کا استعفیٰ یہ بات ظاہر کرتا ہے کہ استعفے کیلئے ان کو قائل کرنے کی کسی کو ضرورت نہیں تھی وہ ذہنی طور پر پہلے سے ہی اس کیلئے تیار تھے۔

The post ’’زاہد حامد کے استعفیٰ کے پیچھے آئی ایس آئی کا ہاتھ‘‘ خادم رضوی کا دعویٰ سامنے آتے ہی پاک فوج کا بڑا نام سامنے آگیا وزیر قانون نے استعفیٰ کس کے کہنے پر دیا، دھماکہ خیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://ift.tt/2AfBMvL

Comments