اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تین اہم فیصلے کیے ہیں، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں میں وفاقی حکومت کی طرف سے نئے احتساب قوانین سمیت اہم امور سے متعلق قانون سازی کو جلد ازجلد پارلیمنٹ سے منظور کرانا، شریف خاندان کے خلاف عدالتوں میں دائر احتساب ریفرنسز کے متوقع فیصلوں کے پیش نظر پارٹی کے تنظیمی سٹرکچر میں فوری تبدیلی
اور عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز شامل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق لیگی قیادت نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قوانین کی منظوری کا ٹاسک دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو شریف خاندان کے خلاف ممکنہ عدالتی فیصلے کی صورت میں پارٹی سیٹ اپ میں تبدیلی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور اس کے علاوہ چوہدری نثار علی خان کو عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کے آغاز کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
The post نوازشریف کی واپسی سے پہلے ہی ن لیگ نے سرپرائز دیدیا، دھماکہ خیز فیصلے، تفصیلات منظر عام پر آ گئیں appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://ift.tt/2zZ5EJR
Comments
Post a Comment