میچ جیتنے کے بعد شعیب ملک کو ہیوی بائیک گفٹ ملی تو شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی گفتگو نے ہر طرف دھوم مچا دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)میچ جیتنے کے بعد شعیب ملک کو موٹر سائیکل تحفے میں ملی تو ثانیہ مرزا کی خوشی کی انتہا نہ رہی ،میا ں بیوی کے ٹوئیٹس نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ۔تفصیل کے مطابق شعیب ملک کو مین آف دی سریز بننے پر موٹر سائیکل تحفے میں ملی تو ثانیہ مرزا کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک کو پیغام دیا ”چلیں پھر اس پر؟ “، شعیب ملک

نے جواب دیا ،”جی جی ،جلدی سے تیار ہو جاؤ جان میں آرہا ہوں “۔اس کے بعد گراؤنڈ سے ایک تصویر سامنے آئی جس میں شعیب ملک شاداب خان کو پیچھے بٹھا کر چکر لگا رہے ہیں ،اس پر ثانیہ مرز انے طنزیہ انداز میں کہا ”میر ی جگہ سیٹ پہلے ہی کسی نے لے لی ہے ،کوئی مسئلہ نہیں “۔اس پر شعیب ملک نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ”نہیں نہیں ،میں نے اس کو گراؤنڈ میں ہی اتار دیا ہے ،ایسا کوئی چکر نہیں ہے“

The post میچ جیتنے کے بعد شعیب ملک کو ہیوی بائیک گفٹ ملی تو شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی گفتگو نے ہر طرف دھوم مچا دی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://ift.tt/2gWiC6y

Comments